پنجاب آئندہ ہفتے بلدیاتی قانون میں ترمیم کرنیکا فیصلہ

نئی ترامیم تیار کرلی گئیں، ضلع کونسل نظام کو بھی دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔

ترامیم کی منظوری سے موجودہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کا دروازہ بند ہوجائیگا ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے آئندہ ہفتے بلدیاتی قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ تبدیلی کی نئی ترامیم تیار کر لی گئی ہیں۔

بلدیاتی قانون میں نئی ترامیم میں پنچایت کونسلوں اور نیبر ہڈکونسلوں کے انتخابات پہلے اور غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے، نئی ترامیم میں ضلع کونسل نظام کو بھی دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔


نئی ترامیم کی منظوری سے موجودہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کا دروازہ بند ہوجائے گا،ضلع کونسل کی بحالی کے پہلے مرحلہ میں پنجاب بھر میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے ڈسٹرکٹ ترقیاتی بجٹ بھی تشکیل دے دیا گیا، ضلع کونسل کی بحالی کے بعد موجودہ تحصیل کونسلوں کے نظام کی مرکزیت ختم ہوجائے گی۔

نئے بلدیاتی انتخابات2022 کی پہلی سہ ماہی میں کرائے جائیں گے،بلدیاتی انتخابات سے قبل ستمبر سے حکومت صوبہ کے تمام36 اضلاع میں350ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کے پراجیکٹ شروع کرنے جارہی ہے۔
Load Next Story