مینار پاکستان واقعہ پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا

زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی، پولیس


ویب ڈیسک August 19, 2021
زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی، پولیس

مینار پاکستان پر خاتون سے بدسلوکی کے واقعہ کی تفتیش کے دوران پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد حاصل کرلی ہے اور اب تک 15 افراد کو حراست میں لیکر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا مینار پاکستان پر یوٹیوبر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا نوٹس

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مینار پاکستان واقعے کے ملزمان کی کیمروں اور نادرا سے شناخت کی کوشش

واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔