کیا کترینہ کیف نے خفیہ منگنی کرلی ہے

سلمان خان اور کترینہ کیف میں معاشقے اور شادی کی افواہیں کئی سال تک گردش میں رہ چکی ہیں


ویب ڈیسک August 19, 2021
بھارتی سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منگنی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ (فوٹو: فائل)

لاہور: انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر آج کل ایک بار پھر کترینہ کیف کا چرچا ہے مگر اس کی وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ کترینہ کی اپنے بوائے فرینڈ وکی کوشل سے خفیہ منگنی کی افواہ ہے۔

ان افواہوں کے ساتھ ہی بھارتی سوشل میڈیا پر کترینہ اور کوشل کی منگنی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور مداحوں نے ان دونوں کےلیے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگا دیئے۔

البتہ، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی ٹیم نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔ ''روکے کی کوئی رسم نہیں ہوئی۔ کترینہ بہت جلد ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کےلیے روانہ ہورہی ہیں،'' کترینہ کیف کے ترجمان نے بتایا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف میں معاشقے اور شادی کی افواہیں بھی کئی سال تک گردش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق، کترینہ اور کوشل میں ڈیٹنگ کا سلسلہ ایک ٹاک شو میں دونوں کی ملاقات کے بعد شروع ہوا لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک نے بھی اب تک اس مبینہ معاشقے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں