خیبر پختونخواہ کے مزید 9 اضلاع میں پیر سے کورونا پابندیوں کا فیصلہ

نوشہرہ،صوابی،مردان،اپر چترال،لوئر چترال،مانسہرہ،کوہاٹ،کرک اور ڈی آئی خان شامل

نوشہرہ،صوابی،مردان،اپر چترال،لوئر چترال،مانسہرہ،کوہاٹ،کرک اور ڈی آئی خان شامل

حکومت خیبر پختونخواہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مزید 09 اضلاع میں 23 اگست سے کورونا پابندیاں نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

نوشہرہ،صوابی،مردان،اپر چترال،لوئر چترال،مانسہرہ،کوہاٹ،کرک،ڈی آئی خان میں 23 اگست سے نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔ تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند ہوں گے۔ ہوٹلوں میں رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔


ہفتے میں 02 دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ ان چھٹیوں کا تعین کرینگی۔ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سواریوں کیساتھ چلیں گی۔ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام ہوگا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق مذہبی، ثقافتی،موسیقی اورشادی، کے انڈور پروگرامات پر پابندی لگادی گئی۔ شادی بیاہ کے پروگرامات آوٹ ڈور 300 مہمانوں کیساتھ سخت ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔
Load Next Story