مینار پاکستان واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی


ویب ڈیسک August 19, 2021
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی

گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کیمروں کی تفصیل ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔

خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ دن کی روشنی میں شروع ہوا۔ خاتون مینار پاکستان کے نیچے ساتھیوں کے ساتھ جا رہی ہے۔ ابتداء میں لوگ خاتون کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں اور ہجوم ٹک ٹاکر خاتون کا پیچھا کر رہا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی، بڑے ہجوم کو واحد سیکیورٹی گارڈ منع کر رہا ہے، لیکن پھر آہستہ آہستہ ہجوم بڑھتا گیا، روشنی سے اندھیرا ہوگیا لیکن واقعہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا

مینار کے عین نیچے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے خاتون کو گھیر رکھا ہے، لوگ خاتون کو بچانے کے برعکس موبائلز پر ویڈیوز بناتے رہے۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں 60 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ یعنی 35 کیمرے خرب ہیں۔ کیمرے وولٹیج کم زیادہ ہونے اور عوام کے پتھراؤ سے خراب ہوگئے ہیں۔


علاوہ ازیں وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کا تعین کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے پولیس انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو گریٹر اقبال میں تعینات پولیس اہلکاروں پر واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور پولیس کے ردعمل کی نوعیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی بھی تحقیقات کی جائے گی، جامع رپورٹ بائیس اگست تک آئی جی پنجاب کو جمع کروائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں