میرپورخاص پاگل کتے کے کاٹنے سے بچہ ہلاک

10 روز قبل پاگل کتے نے کاٹا تھا، مختلف اسپتالوں میں علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا


Nama Nigar January 28, 2014
10 روز قبل پاگل کتے نے کاٹا تھا، مختلف اسپتالوں میں علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم روڈ پر واقع گائوں بھیل آباد سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ وپر پاگل کتے کے کاٹنے سے ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم روڈ پر واقع گائوں بھیل آباد سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ نوجوان ویرولد لونگ بھیل جسے تقریبا 10 روز قبل پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا۔

 photo 1_zpsba5bb375.jpg

میرپورخاص سول اسپتال سمیت حیدر آباد و کراچی کے اسپتالوں میں علاج کرانے کے باوجود زخم خراب ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ اس کے والد لونگ بھیل نے بتاتے ہوئے کہا کہ بر وقت صحیح علاج نہ ہونے کی وجہ سے اسے ہائیڈر وفوبیا ہو گیا تھا، جو اس کی ہلاکت کی وجہ بنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔