کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار مغوی تاجر بازیاب
اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا
ٹیپو سلطان پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اغوا کاروں میں 2 پولیس اہلکار ذیشان اور ارباز شامل ہیں جن کا تعلق کراچی پولیس سے ہے۔
مغوی تاجر کے مطابق اغوا کاروں نے مجھے ایف آئی اے کی ٹیم بن کر اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا ، پولیس گرفتار اغوا کاروں سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔