افغان صورتحال پر بھارتی فوجی افسر کی آئی ایس آئی کو مبارکباد

بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے، دھنویر سنگھ


ویب ڈیسک August 19, 2021
بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے، دھنویر سنگھ

افغان صورتحال پر بھارتی فوج کے سابق افسر نے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، افغانستان کے سارے پس منظر میں سارے آپریشنز میں سب سے اہم آپریشن انٹیلی جنس آپریشن تھا، افغانستان کے گورنرز، افغان آرمی کے جنرلز، وہاں کے وار لارڈز کو آئی ایس آئی توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

دھنویر سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو داد دینی چاہئے، آئی ایس آئی نے بہت ہی شاندار کام کیا تاہم اس سارے معاملے میں بھارت کی صورتحال بہت ہی گھمبیر ہے، بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں