
رواں ماہ یہ خبر آئی تھی کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'بیجو باورا' کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم فلم ساز کی خواہش تھی کہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ دونوں اس فلم میں ساتھ کام کریں۔
بالی ووڈ ہنگامہ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دپیکا پڈوکون نے فلم 'بیجو باورا' کم معاوضے کی پیشکش کے سبب ٹھکرائی، اداکارہ نے رنویر سنگھ سے کم معاوضہ ملنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون نے لگ بھگ 20 سے 25 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ سے کم اور نہ ہی زیادہ معاوضہ چاہیے۔
ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ دپیکا پڈوکون کی متعدد فلمیں ہٹ ہوئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب کم معاوضے کی پیشکش کو پسند نہیں کرتیں۔ فلم کے بجٹ اور پیمانے کو دیکھتے ہوئے اس بات کا زیادہ امکان نہیں تھا کہ دپیکا کو اس حد تک معاوضہ ملے گا اور اسی وجہ سے اداکارہ کو اس فلم سے الگ ہونا پڑا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔