امید ہے طالبان افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کی بھرپور حمایت کریں گے اصغر افغان
افغانستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کیلئے تیار ہوں، اللہ داد نوری
افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے توقع ظاہر کی ہے کہ طالبان افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کی بھرپور حمایت کریں گے۔
کابل میں طالبان سے ملاقات کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصفر افغان نے امید ظاہر کی کہ طالبان افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کی بھرپور حمایت کریں گے اس دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نوروز منگل بھی شریک تھے جبکہ طالبان کی نمائندگی جنرل مبین اور قاری سعید نے کی۔
افغانستان میں کرکٹ کی داغ بیل ڈالنے والے اللہ داد نوری کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ طالبان کے دور میں شروع ہوئی، امید ہے طالبان کرکٹ کی خدمت کریں گے ، طالبان اپنے لگائے گئے درخت کی آبیاری کریں گے، افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے حوالے سے طالبان کا فیصلہ قبول ہوگا۔
اللہ داد نوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کیلئے تیار ہوں، افغان کرکٹ کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی طالبان نے سنبھال لی ہے، بورڈ کے دفاتر اور مقامات کی سیکورٹی پر افغانستان آرمی اور دیگر سیکورٹی ادارے بھی مامور ہیں۔