امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں
بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، ذرائع
پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ خرم شہزاد نے ایکسپریس کو بتایا کہ طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، سنتھیا جلد واپس اپنے فلیٹ روانہ ہوگئیں، سنتھیا کی ویسے ہی تھوڑی سی طبیعت خراب ہوئی تھی یہ کوئی گمبھیر معاملہ نہیں۔