قوم ملک کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوہمیشہ یاد رکھے گی فواد چوہدری

نوجوان پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کے یوم شہادت پرقوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فواد حسینا


ویب ڈیسک August 20, 2021
راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاورکر کے اپنے لہوسے عزم و ہمت اوروفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قوم ملک کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام میں ککہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کے یوم شہادت پرقوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاورکر کے اپنے لہوسے عزم و ہمت اوروفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قوم ملک کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پرپیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے تمام شہیدوں پرفخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں