رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور
عدالت نے ملزم محمد رضوان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
عدالت نے شاہی قلعے میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 اگست کو لاہور کے شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرکے رہا کردیا، عدالت نے ملزم محمد رضوان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا، نوجوان گرفتار
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، استغاثہ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزم محمد رضوان نے شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑا، ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، ملزم کا چالان جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجے۔ تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں۔