سندھ حکومت کا اسکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان

ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک August 20, 2021

سندھ حکومت نے صوبے میں تمام اسکولز مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے کاشت کار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے ، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا لہذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز نہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اور والدین سمیت دیگر اسٹاف اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |