فٹنس مسائل نے ٹینس اسٹاررافیل نڈال کوبھی گھربیٹھنے پرمجبورکردیا

30 اگست سے شروع ہونے والے یوایس اوپن سے روجرفیڈرراورڈومینک تھیم پہلے ہی دستبردار ہونے کا اعلان کرچکے ہیں


Sports Reporter August 20, 2021
30 اگست سے شروع ہونے والے یوایس اوپن سے روجر فیڈرر اور ڈومینک تھیم پہلے ہی دستبردار ہونے کا اعلان کرچکے ہیں

فٹنس مسائل نے ٹینس اسٹاررافیل نڈال کو بھی گھربیٹھنے پرمجبورکردیا۔

اسپیشن اسٹار نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ میں یوایس اوپن سمیت 2021 میں مزید کسی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 20 بار گرینڈ سلام ٹائٹل پانے والے نڈال پاؤں کی انجری کی وجہ سے سنسناٹی اوپن اورکینیڈین اوپن میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔

30 اگست سے شروع ہونے والے یوایس اوپن سے روجر فیڈرراورڈومینک تھیم پہلے ہی دستبردارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے پاؤں میں تکلیف ہے، کوشش کے باوجود ابھی تک اس سے نجات نہیں پاسکا، اس لیے ریسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انجری سے نجات پاسکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں