پاکستان اورافغانستان کے درمیان ون ڈے سیریزملتوی ہونے کا امکان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکی سری لنکا میں میزبانی کرنی ہے


August 20, 2021
جب تک میزبان بورڈ کی جانب سے کوئی شیڈول اور ٹریول پلان جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ بھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان اورکل سے مجوزہ تربیتی کیمپ بھی ملتوی کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول اورٹریول پلان کا انتظارہے، ٹیم کے اعلان سمیت کیمپ بھی اسی شیڈول سے مشروط ہے۔ جب تک میزبان بورڈ کی جانب سے کوئی شیڈول اور ٹریول پلان جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ بھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کیمپ کے اخراجات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی سری لنکا میں میزبانی کرنی ہے لیکن لاجسٹک مسائل نے اسے مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں