کراچیکھارادر اورجوڑیا بازار میں پولیس کی کارروائی2 ملزمان ہلاکایک گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دستی بم،دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی،پولیس


ویب ڈیسک January 28, 2014
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

کھارادر اور جوڑیا بازار میں پولیس کی کارروائی میں دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے کھارادر اور جوڑیا بازار میں پولیس نے کارروائی کی، علاقے میں داخل ہونے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ملزمان میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان کی طرف سے پولیس پر مورچہ بند فائرنگ کی گئی جس سے کھارا در اور جوڑیا بازار کا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا،جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک اورایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دستی بم،دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت کے بعد ہی اس بات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کس گروپ سے تھا اور ملزمان پولیس کو کن مقدمات میں مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔