راولپنڈی کے اسپتال میں ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی

متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک August 20, 2021
متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی اسپتال منتقل کیا گیا

مقامی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی۔

متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا گیا۔

متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن لیڈی ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں