طالبان نے صحافی کے نہ ملنے پر ایک رشتہ دار کو قتل اور دوسرے کو گولی مار دی

طابان ہمارے ادارے میں کام کرنے والے 3 صحافیوں کے گھر پر بھی حملہ کرچکے ہیں، ڈائریکٹر ڈوئچے ویلے

طالبان میں ہرات میں صحافی کے گھر پر حملہ کیا، فوٹو: فائل

طالبان نے جرمنی کے خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے افغان صحافی کی تلاش میں ایک رشتہ دار کو قتل اور دوسرے کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

جرمنی کے خبر رساں ادارے ''ڈوئچے ویلے'' کے مطابق طالبان ہرات میں اُن کے ایک صحافی کو تلاش کر رہے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے دوران صحافی کے ایک رشتہ دار کو قتل جب کہ دوسرے کو گوی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ڈبلیو کے صحافی کے دیگر رشتہ دار طالبان سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں، اقوام متحدہ

ادھر ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ کا کہنا ہے کہ طالبان نے حالیہ ہفتوں میں ہمارے 3 صحافیوں کے گھروں پر حملے بھی کیے ہیں۔


خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک دستاویز میں انکشاف کہا گیا ہے کہ طالبان نیٹو اور امریکی افواج کے لیے کام کرنے والوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والا افغان فٹبالرتھا

افغانستان میں جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے، یہ زیادہ واضح ہو رہا ہے کہ طالبان نے اب صحافیوں کو ڈھونڈنے کے لیے منظم تلاش شروع کر دی ہے۔

تاحال طالبان کی جانب سے صحافیوں کی تلاش اور اور ان کے رشتہ دار کے قتل کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 
Load Next Story