جیمرز کی تنصیب سینٹرل جیل کی قریبی آبادیاں موبائل سروس سے محروم
7 طاقتور جیمرز سے ڈیڑھ کلومیٹر تک موبائل سروس بند، پولیس دفاتراورقریبی تھانے متاثر
سینٹرل جیل کراچی پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر نصب طاقتور موبائل فون جیمرز سے جیل کی قریبی آبادیوں کے مکین موبائل فون استعمال کرنے سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے جیل کی سیکیورٹی اور دہشت گرد حملوں کے خدشات اور قیدیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے کراچی سینٹرل جیل میں 7 طاقتورموبائل فون جیمرز نصب کیے ہیں جس سے سینٹرل جیل کے اطراف ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے تک رہائشی علاقوں غوثیہ کالونی، جیل روڈ، حیدر آباد کالونی، پی آئی بی کالونی اور پرانی سبزی منڈی کے رہائشی لاکھوں شہری موبائل فون سروس کے استعمال اور موبائل سگنل موصول کرنے سے محروم ہیں، جیل میں نصب طاقتور جیمرز سے ڈی آئی جی ایسٹ کا دفتر اور متصل نیوٹائون تھانہ بھی براہ راست متاثر ہورہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں نصب طاقتور موبائل فون جیمرز کے باعث قریبی تھانوں سے موبائل فون ملانا ناممکن ہوگیا ہے جس پرپولیس اہلکار تھانوں سے دور جاکر موبائل فون پر بات کررہے ہیں جبکہ رابطوں کے لیے وائرلیس سیٹ استعمال کیا جارہا ہے، اطراف کے علاقوں میں وارداتوں کی اطلاع بھی پولیس کو بروقت موصول نہیں ہورہی ہیں، طاقتور موبائل فون جیمرز سے متاثرہ جیل کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس بند ہونے سے ہمارا گھروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے حکومتی اقدام سے وہ گھروں پر کسی قسم کی اطلاع پہنچانے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں،گزشتہ ایک ہفتے سے وہ جیبوں میں موبائل لیے گھوم رہے ہیں لیکن موبائل جیمرز کی تنصیب سے سگنل موصول نہیں کرپارہے، سینٹرل جیل میں نصب جیمرز پتہ نہیں کب تک نصب رہیں گے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کیلیے جیمرز ضرور لگائے جائیں لیکن ان کی حد (رینج) صرف جیل تک رکھی جائے۔