اکشے کی فلم ’بیل باٹم‘ پر سعودی عرب قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی

فلم کی کہانی 1984ء میں ہائی جیک کیے جانے والے بھارتی طیارے پر مبنی ہے


ویب ڈیسک August 20, 2021
فلم کی کہانی 1984ء میں ہائی جیک کیے جانے والے بھارتی طیارے پر مبنی ہے (فائل فوٹو)

اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم 'بیل باٹم' پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ ویب سائٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم 'بیل باٹم' بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم غیر مناسب مواد ہونے کے سبب سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ویب سائٹ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔ 1984ء میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فلم 'بیل باٹم' میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔ چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی کردی ہوگی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنا طور پر اس فلم کو نمائش کی اجازت دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں