ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 164.18 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 164.60 روپے پر بند ہوئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 164.18 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 164.60 روپے پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔


مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو دوبارہ روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 164.18 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 164.60 روپے پر بند ہوئی۔
Load Next Story