سینئر سول جج سیماب وحید صدیقی کورونا سے جاں بحق ہوگئے

سیماب وحید صدیقی دو ہفتے قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے


ویب ڈیسک August 20, 2021
سیماب وحید صدیقی دو ہفتے قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے (فائل فوٹو)

ADEN, YEMEN: سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی دو ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم آج انتقال کرگئے۔ ان کی نماز پشاور میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 12 نومبر کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔