صدر نے چیئرمین پیمرا کیخلاف شوکاز نوٹس پر دستخط کردیے سیکریٹری داخلہ انکوائری افسر مقرر

چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کرلیا گیا

چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کرلیا گیا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم میاں نوازشریف کی ایڈوائس پر پیمرا کے چیئرمین چوہدری رشید کیخلاف15 نکاتی شوکاز نوٹس پر دستخط کردیے ہیں۔


سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو انکوائری افسر مقررکیا گیا ہے۔ ان 15 نکات میں چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے سیکریٹری داخلہ امریکا کے دورہ پرہیں اور31 جنوری کووطن واپس پہنچیں گے۔
Load Next Story