حکومت نے سیکیورٹی نہیں دی شیخ رشید نے جدید حفاظت آلات مارکیٹ سے خرید لیے

مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں،شیخ رشید


INP January 28, 2014
مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت سے سیکیورٹی نہ ملنے پر انھوں نے مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں۔

پیر کو پارلیمانی کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبان جس طرح باآسانی جی ایچ کیواورسیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ راولپنڈی کی چائنا مارکیٹ میں جدید نوعیت کے جاسوسی آلات باآسانی دستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔