بابر اعظم بھی فواد عالم کی صلاحیتوں کے مداح
مشکل وقت میں فواد عالم جس طرح کھیلتےہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی فواد عالم کی صلاحیتوں کےمداح بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں فواد عالم جس طرح کھیلتےہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فواد عالم نے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں بھرپور مدد کی۔ ابتدائی تین وکٹ جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا،اس موقع پر ایک لمبی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی، پارٹنرشپ کے دوران فواد عالم کے ساتھ سیشن بائی سیشن کھیلنے کی پلاننگ کی۔ فواد عالم اس وقت زبردست فارم میں ہیں، بیٹنگ کے دوران ان کو کریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو نے ان کا علاج کیا اور وہ دوسرے دن بیٹنگ کرسکیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، جو لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتےہیں، وکٹ ابھی کافی بہتر ہوگئی ہے اور ہمارے ذہن میں 300 سے زئد رنز ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہیں گے۔
75 رنز کی اننگز کھیلنے بابر اعظم نے کہا کہ طویل فارمیٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کررہاہوں، تکنیک میں کچھ خامیاں تھیں، ان پر کام کیاہے جس سے پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔