میٹرومنصوبہ نیب نے شہبازشریف کوطلب کرلیا

شہبازشریف کونیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 21, 2021
 مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا، نیب ذرائع: فوٹو: فائل

میٹرومنصوبے میں نیب نے شہبازشریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کومیٹرو منصوبے کیس میں 24 اگست کو طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو منگل کے روزنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق بھی ٹھیک رُولزکے خلاف دیا گیا۔ نیب راولپنڈی میٹرومنصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں