کوئٹہ ریلوے اسٹیشن غیر فعال ہونے کا انکشاف

اسٹیشن میں نصب ٹائم ٹیبل بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، روایتی گھڑی بھی خراب اور کاؤنٹر بھی مٹی سے بھرگیا


ویب ڈیسک August 21, 2021
اسٹیشن میں نصب ٹائم ٹیبل بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، روایتی گھڑی بھی خراب اور کاؤنٹر بھی مٹی سے بھرگیا۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ویران ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن غیرفعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ عدم توجہ کے باعث ریلوے اسٹیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے باعث مشہور ریلوے اسٹیشن ویران ہوگیا ہے اور اسٹیشن میں نصب ٹائم ٹیبل بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس کی روایتی گھڑی بھی عرصہ دراز سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ ریلوے کاؤنٹر بھی مٹی اور دھول سے بھر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے بلوچستان میں ٹرینوں کی تعداد بھی کم کرکے صرف1 کردی گئی ہے، ٹرینوں کی تعداد کم ہونے سے شہریوں کی دلچسپی بھی ٹرین سے ختم ہونے لگی ہے، اس حوالے سے ریلوے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں