بھارتی اداکار سونو سود کا افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

سونو سود نے بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے


ویب ڈیسک August 21, 2021
سونو سود نے بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہےفوٹوفائل

بھارتی اداکار سونو سود نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ بے روزگار اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کی جائے۔

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افغانستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا دنیا بے گھر ہونے والے ہر افغان خاندان کو روزگار اور اچھی زندگی دے کر افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افغانستان میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے بھی فکرمندی کا اظہار کیا اور لکھا وہ تمام ہندوستانی جو ساری زندگی افغانستان میں رہے اور اب بے گھر ہیں انہیں ہماری ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں