بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت پر 11 افراد گرفتار

طالبان کی حمایت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ڈی آئی جی آسام پولیس


ویب ڈیسک August 21, 2021
آسام پولیس نے ان افراد کو مختلف اضلاع سے گرفتار کیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست آسام میں 11 افراد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر طالبان کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد سے مودی سرکار گھبراہٹ اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہے اور بھارتی میڈیا الگ واویلا کرتا نظر آرہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے 11 افراد کو سوشل میڈیا پوسٹوں میں طالبان کی حمایت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/violet_baruah/status/1428956560886145034?s=20

 

اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی حمایت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، آسام پولیس سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کریمنل لاز کے تحت کارروائی کرے گی۔

ڈی آئی جی پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ جیسے ہی طالبان کی حمایت کرنے والے کمنٹس اور پوسٹوں دیکھیں، فوری طور پر ہمیں مطلع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |