سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں معمولی کمی

فی تولہ سونا  109500 روپے اور دس گرام سونا  گھٹ کر 93879 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کی کمی سے 1781ڈالر فی اونس ہوگئی، صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن(فائل فوٹو)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1781 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 93 ہزار 879 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story