سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کی طالبان قیادت سے اہم ملاقات

دونوں افغان رہنماؤں نے ارکان پارلیمنٹ اور خواتین نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی


ویب ڈیسک August 21, 2021
کابل کے گورنر رحمان منصور نےوفد کی تجاویز کو خوش آمدید کہا، فوٹو: ٹوئٹر

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں طالبان کے نگراں گورنر سے اہم ملاقات کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان میں کابل کے نگراں گورنر رحمان منصور سے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی اور افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ اور اشرف غنی کے دور میں اعلیٰ عہدے پر فائز عبداللہ عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ گورنر سے کابل کے شہریوں کی جان، مال اور آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔

یہ خبر پڑھیں : ملا برادر افغانستان میں حکومت سازی کے لیے کابل پہنچ گئے

عبداللہ عبداللہ نے مزید لکھا کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کابل میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پختہ ہو۔



عبداللہ عبداللہ کے مطابق گورنر رحمان منصور نے یقین دلایا کہ کابل میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی عبداللہ عبداللہ کے گھر پر حامد کرزئی کے ساتھ طالبان کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں افغان شہریوں کی حفاظت اور انتقال اقتدار پر بات چیت کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں