وزیراعظم پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیں عمران
آپریشن سے پہلے ان قوتوں سے گفتگو کریں جوبات کرنا چاہتی ہیں، کل تک میں گفتگو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر ہم جنگ کرنے جا رہے ہیں، ہم پاکستان اور عوام کی بہتری کیساتھ ہیں۔
حکومت پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لے اور دلیل دیکر بتائے کہ آپریشن کے بعد امن ہو جائیگا اگر آپریشن ہی اس مسئلے کا حل ہوتا تو نوسال میں حل کیوں نہیں ہوا، مجھے وزیراعظم بنا دیں مذاکرات کا مسئلہ حل کر کے دکھا دونگا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امن کیلیے جنگ یا مذاکرات پر ڈبیٹ ہو سکتی ہے، جنگ تو کسی بھی مسئلے کا آخری حل ہے۔ ابھی ہم نے مذاکرات کیے بھی نہیں اور جنگ کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں سیکیورٹی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے، ہم نے انسداد پولیو مہم کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان بنایا ہے۔