سرفراز چیئرمین پی سی بی کے نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے

سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی


Sports Desk August 21, 2021
سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی . فوٹو : فائل

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ممکنہ نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے۔

سرفراز نواز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو ممکنہ چیئرمین بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

خط میں سرفراز نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور پیٹرن اِن چیف پی سی بی آپ کو چیئرمین کے تقرر کا حق حاصل ہے، ماضی میں بگ تھری معاملے پر رمیز راجہ کے متنازعہ بیان سامنے آئے تھے، رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حمایت کے لیے پاکستانیت سے دور رہیں، پاکستان مخالف بیان دینے والے شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے، سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |