ایمپریس مارکیٹتجاوزات کیخلاف آپریشن علاقہ میدان جنگ بن گیا

نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کا لاٹھی چارج ، شیلنگ، 2درجن سے زائد گرفتار

نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کا لاٹھی چارج ، شیلنگ، 2درجن سے زائد گرفتار۔ فوٹو: ایکسپریس

ایمپریس مارکیٹ پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے جانے والی اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور لینڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے موقع پر موجود افراد نے پتھراؤ کر دیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایمپریس مارکیٹ کا علاقے میدان جنگ بن گیا۔

پولیس اور مظاہرین کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ ٹریفک معطل ہوگیا ، ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری اور واٹر کین کو بھی طلب کرلیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے گھیراؤ کر کے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔




اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹائروں اور دیگر کوڑا کرکٹ کو نذر آتش کر دیا اور پولیس پر پتھراؤ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر واٹر کینن سے پانی بھی پھینکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں خلل ڈالنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم کچھ شرپسندوں نے گلیوں سے نکل کر پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کیا تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔
Load Next Story