انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد
ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 8149 طلباء و طالبات نے حصہ لیا
KARACHI:
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلے کے لیے صوبے کے 7 اضلاع پشاور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 8149 طلباء و طالبات نے حصہ لیا، پشاور سے 3401، سوات 540، مالاکنڈ یونیورسٹی 435، ایبٹ آباد 1521، ڈی آئی خان 580، مردان 1125 اور کیڈٹ کالج کوہاٹ 546 طلبہ نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
وائس چانسلر انجینئیرنگ یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ٹیسٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے، ٹیسٹ کے انٹری پوائنٹ پر طلباء و طالبات کو ماسک اور سینیٹائزر کی سہولت بھی دی گئیں۔