افغان خاتون کے ہاں دوران پرواز امریکی طیارے میں بچی کی پیدائش

افغان خاتون ملک چھوڑ کر کابل ائیرپورٹ سے امریکی طیارے میں جرمنی جارہی تھیں


ویب ڈیسک August 22, 2021
افغان خاتون ملک چھوڑ کر کابل ائیرپورٹ سے امریکی طیارے میں جرمنی جارہی تھیں

افغانستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے لیے امریکی طیارے میں سوار افغان خاتون نے دوران پروز بچی کو جنم دیدیا۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام میں غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے جس کے باعث ہزاروں افراد جلد سے جلد ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، امریکی افواج کے کنٹرول میں کابل ائیرپورٹ سے روزانہ متعدد پروازیں سیکڑوں غیرملکی اور افغان شہریوں کو بیرون ملک لیکر جارہی ہیں جب کہ گزشتہ روز امریکی طیارے میں ایک افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو بھی جنم دیا ہے۔



امریکی ائیرفورس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ کابل سے اڑان بھرنے والے C-17 طیارے میں موجود افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا تاہم انہیں کچھ مسائل کا سامنا تھا لیکن جیسے ہی طیارہ جرمنی میں امریکی ائیر بیس پر اترا تو خاتون کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں افغان خاتون اور ان کی بیٹی خیریت سے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |