کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی

ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب ویکسینیشن نہیں کروائی تھی، پی ایم اے


ویب ڈیسک August 22, 2021
ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تھی، پی ایم اے (فوٹو: فائل)

QUETTA: ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی، ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کا انتقال سی ایم ایچ ملیر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ فیز 2 کی جامعہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کردی گئی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی، حاملہ خواتین کو کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 220 ڈاکٹرز جاں حق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں