سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسکول کھولنے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ

اسکول کھولنے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ ۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے برخلاف کھولے جانے والے اسکولوں اور مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف 23 اگست بروز پیر سے آؤٹ ڈور کلاسز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے تمام پرنسپلز کو متنبہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر تاحکم ثانی اسکول بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے برخلاف تدریسی عمل جاری رکھنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول انتظامیہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں، تمام نجی اسکول تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ایس او پیز پر عمل درآمد کے انتظامات مکمل کریں، محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق نجی تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
Load Next Story