مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس میں نئے گیمزکا اضافہ

مائیکرو سافٹ نے ایکس باکس کے لیے سسپنس اور ایڈوینچر سے بھرپور نئے گیمز متعارف کرادیے ہیں

مائیکرو سافٹ نے ایکس باکس کے لیے سسپنس اور ایڈوینچر سے بھرپور نئے گیمز متعارف کرادیے ہیں. (فوٹو: فائل)

مائیکرو سافٹ نے ایکس باکس میں مزید نئے گیمز کا اضافہ کردیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اپنے گیمنگ کنسول ایکس باکس کے لیے مزید نئے گیمز متعارف کروا دیے ہیں۔ ایکس باکس کے لیے جاری ہونے والے گیمز درج ذیل ہیں۔

ری کمپائل (Recompile)

ری کمپائل گیم میں کھیلنے والوں کو زندہ رہنے کے لیے نئی چیزیں دریافت کرنے، لڑنے، کمپیوٹر سسٹمز ہیک کرنے اور بیدار رہنے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ اس گیم کا محور بنیادی طور پر خفیہ رازوں کا سراغ لگانے کے گرد گھومتا ہے۔



ٹوئیلو منٹس (Twelve Minutes)

ٹوویلو منٹس سنسنی سے بھرپور گیم ہے جس میں ایک شخص وقت کی قید میں پھنس جاتا ہے اور اسے اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے اس سے نکلنا ہوتا ہے۔




مسٹ (Myst)

مسٹ گیم استعمال کنندگان کے لیے 26 اگست سے دستیاب ہوگا۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کو ایک پُراسرار جزیرے کی کھوج لگانا ہوتی ہے اور دیرینہ تعلقات اور ایک خاندان کی غداری کو دریافت کرنا ہوتا ہے۔



سائیکوناؤٹس 2 (Psychonauts 2)

سائیکوناؤٹس 2 گیم ایکس باکس پر لانچ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ گیم سسپنس اور اور سازشوں سے بھرپور مشنز مشتمل ہے۔

Load Next Story