پاکستان اور ترکی کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

ڈرامہ کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی جس میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو شامل کیا جائےگا اور اس کے تین سیزن پیش کیے جائیں گے

ڈرامہ کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی جس میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو شامل کیا جائےگا اور اس کے تین سیزن پیش کیے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔ ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

ترک پروڈیوسر کے مطابق سیریز کی کاسٹ میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے، اسے ترک مقامات پر فلم بند کیا جائے گے جس کے تین سیزن ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کتنی دشوار ہے تاہم مشکلات کے باوجود مجھے اس ہستی کی زندگی پر فلمبندی کی خوشی ہے جس نے تاریخ اور دنیا میں اپنا نشان چھوڑا۔
Load Next Story