بھارت کشمیریوں کے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ کرے گلبدین حکمت یار

بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے، سربراہ حزب اسلامی افغانستان


ویب ڈیسک August 22, 2021
بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے، سربراہ حزب اسلامی افغانستان (فوٹو: فائل)

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کرے۔

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک انٹرویو میں بھارت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔

گلبدین حکمتیار نے کہا کہ بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کرے۔

گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ بعض امن دشمن نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مضبوط و مستحکم مرکزی حکومت بنے، بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |