بچی زیادتی کیس لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بچیوں سے زیادتی کرنے والے جانور ہیں اور جانوروں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے،جسٹس منظور ملک


ویب ڈیسک January 28, 2014
لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس منظور ملک نے ملزم صابرعلی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس منظور ملک نے ملزم صابر علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد جسٹس منظور ملک نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والے جانور ہیں اور جانور شہر میں کھلے نہیں بلکہ سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل لاہور میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم صابر علی کو اس درندگی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |