سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 175 کلو وزنی رسولی نکال لی

سعودی ڈاکٹرز نے رسولی نکالنے کے لئے کیمیائی ادویات اور دیگر طبعی طریقے کار اختیار کئے۔


ویب ڈیسک January 28, 2014
ڈاکٹرز کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مشکل ترین آپریشن تھا۔ فوٹو؛ فائل

سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17 کلوگرام وزنی رسولی نکال لی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرق شہر مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے 85 سالہ خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17 کلوگرام وزنیرسولی نکال لی، ڈاکٹرز کے مطابق مریض خاتون تیزی سے صحت مند ہو رہی ہے۔

سعودی ڈاکٹرز نے رسولی نکالنے کے لئے کیمیائی ادویات اور دیگر طبعی طریقے کار اختیار کئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مشکل ترین آپریشن تھا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ کامیاب بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |