پارکوں میں سیکیورٹی گارڈ تعینات اورکیمرے لگانے کا فیصلہ

خواتین اورفیملیزکے لیے ہفتے میں ایک دن مخصوص کرنے کی تجویز بھی زیر غور


میاں اسلم August 23, 2021
خواتین اور فیملیز کے لیے ہفتے میں ایک دن مخصوص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ۔ فوٹو : فائل

پارکوں میں خواتین اورفیملیزکی سیکیورٹی کے لیے اقدامات بارے وزیراعلی پنجاب کے مشیرآصف محمود کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

لاہورسے باہر بھی صوبہ بھر میں پی ایچ اے پارکوں میں سیکیورٹی کیلیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ اس ضمن میں مشیر سیاحت آصف محمود نے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ صوبہ بھر کے پارکس میں نجی کمپنیوں کے گارڈز کے پاس اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور گشت کے لیے موٹر سائیکلیں ہوں گی۔

پنجاب کی تمام پی ایچ ایز کو پارکوں میں کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،پرانے کیمرے ایک مہینے میں ٹھیک کروائے جائیں گے ۔مشیر سیاحت نے بتایا پارکوں میں لائٹس کا بہتر انتظام کرنے کیلیے احکامات جاری کردیے ہیں، خواتین کی حفاظت پی ایچ اے کے افسران اور ملازمین کا فرض ہے، پارکوں میں خواتین اور فیملیز کیلیے ہفتہ میں ایک دن مخصوص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں