کراچی پولیس نےٹارگٹ کلنگ سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی 4 وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے ملزم نعیم عرف سانڈو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔


ویب ڈیسک January 28, 2014
ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جن کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، پولیس۔ فوٹو:فائل

پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی 100 سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلنگ کی 2 وارداتوں سمیت 100 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت عثمان اور ذبیر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے ایک سرکاری گواہ اور ایک شخص کو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 7 موبائل اور نقدی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سپر مارکیٹ پولیس ایک الگ کارروائی کر کے ٹارگٹ کلنگ کی 4 وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے ملزم نعیم عرف سانڈو کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جن کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں