پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کا مریضوں کومعیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اہم قدم

پہلی بارنئے مالی سال کیلئے منظورشدہ ادویات میں 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 23, 2021
پہلی بارنئے مالی سال کیلئے منظورشدہ ادویات میں 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل کئے گئے ہیں

NEW DELHI: نئے مالی سال کیلئے 317 ادویات کی منظوری دیدی، منظور شدہ ادویات میں 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل ہیں۔

پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔ اسپتال انتظامیہ نے پیپرا رولز کے تحت باضابطہ ٹینڈرنگ کے زریعے نئے مالی سال کیلئے 317 ادویات کی باضابطہ منظوری دیدی ہے، جن میں سے 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل ۔ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جبار بھٹو نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسپتال کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد حنیف و وجوائنٹ ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر نے فیصلہ کیا ہے کہ مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دونوں اعلی حکام کی ہدایت کی روشنی میں پہلی بارنئے مالی سال کیلئے منظورشدہ ادویات میں 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرجباربھٹو کا کہنا تھا کہ نئی ادویات میں کینسر، دماغی امراض، دل کے امراض، جگر، گردہ و گائنی سمیت تمام امراض کے ادویات شامل ہیں۔ ڈاکٹر جبار نے بتایا کہ تمام ادویات مریضوں کو بناء کسی چارچز کے مفت فراہم کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولی کلینک اسپتالاسلام آباد میں واحد اسپتال ہے جہاں مریضوں کوتقریبا تمام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ تمام لیب ٹیسٹ بھی بالکل فری کیئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں یومیہ تقریبا 4 ہزارکے قریب مریض معائنہ کیلئے آتے ہیں جنہیں ہرقسم کی ادویات بالکل مفت دئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں