کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ شروع

گیارھویں کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 36 ہزار 833 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہونگے، چیئرمین کراچی انٹر بورڈ

پرچے صبح اور دوپہر کی شفٹوں میں لئے جائیں گے فوٹو: فائل

JERUSALEM:
شہر قائد میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے پرچے لئے جارہے ہیں۔ پرچے صبح اور دوپہر کی شفٹوں میں لئے جائیں گے، صبح کی شفٹ میں پری میڈیکل سائنس، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس جب کہ شام کی شفٹ میں کامرس، ہیومینٹیس اور اسپیشل اسٹوڈنٹس گروپ کے پرچے لئے جائیں گے۔


چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا کہنا ہے کہ رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 36 ہزار 833 سے زائد طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے، صبح کی شفٹ میں 56 ہزار 678 جبکہ شام کی شفٹ میں 80 ہزار 155 امیدوار شرکت کریں گے،مجموعی طور پر 221 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں 113 صبح جبکہ 108 شام کی شفٹ میں ہوں گے۔

 
Load Next Story