ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی اسپتال منتقل

ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی تامل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک August 23, 2021
ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی تامل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کو فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والے تامل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں شدید چوٹ آئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ابھیشیک اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نندن ممبئی کے لیلا وتی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ابھیشیک بچن کی عیادت کی تاہم ابھیشیک کی بیوی ایشوریا رائے شہر سے باہر ہونے کے باعث اسپتال نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں تاہم فلم کے سیٹ پر حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں