سندھ حکومت کا گدا گروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ
گداگروں کی ویکسینیشن کورونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے کی جائے، ڈائریکٹر صحت کراچی
LONDON:
محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر صحت کراچی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو حکم دیا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں، اور گدا گروں کی ویکسینیشن کورونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے کی جائے، جب کہ گداگروں کی ویکسینیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے۔
ڈائریکٹر صحت کراچی نے بتایا کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں ڈھائی کروڑ گداگر ہیں، اور ملک بھر سے 70 ہزار گداگر کراچی آتے ہیں، جو شہر کے فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔